عمران خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پی ٹی آئی میں جشن۔۔

    اعتماد نیوز، لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال اف فیم کے لئے 6 ممبرز کے نام بتائے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 ابتدائی افراد کے نام بتائے، جو کہ پی سی بی کے ہال اف فیم میں شامل ہے، ان میں حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاںداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس شامل ہیں۔

     

     

    Advertisement

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہال اف فیم کیا ہے؟

     

     

    Advertisement

    پی سی بی ہال آف فیم اپریل 2021 میں بورڈ آف گورنرز کی 62 ویں میٹنگ کے دوران منظور کیا گیا ہیں۔ جس کا واحد مقصد ملک کے شاندار کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کو محفوظ بنانا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ہر سال 16 اکتوبر کو اس ہال اف فیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، جو یا تو متفقہ طور پر شامل کئے جائے گے یا پھر جن کو زیادہ ووٹ ملے گے وہ شامل ہونگے۔

     

    ہال اف فیم میں کونسے کھلاڑی شامل ہونگے؟

    Advertisement

     

     

    ابتدائی طور پر، چھ نئے آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیمرز، تین نئے ممبروں کے ساتھ، پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوں گے۔ جبکہ آئندہ سے ہر سال تین نئے ممبر اس میں داخل کئے جائینگے۔

    Advertisement

     

    قابل فخر کیریئر کے حامل کھلاڑی جن کے پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہو، ان کو شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ انڈکٹیز کو کم سے کم پانچ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونا ضروری ہے۔

     

    Advertisement

     

    آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل افراد کو خود بخود پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔

     

    Advertisement

     

    ہال اف فیم میں کیسے کھلاڑی شامل ہونگے؟

     

    Advertisement

     

    ایک طویل فہرست، جس میں 10 کرکٹرز شامل ہیں، پی سی بی کے ذریعہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کو پیش کی جائیں گے۔ اس کے بعد طویل فہرست کو ایک آزاد ووٹنگ پینل میں بھیج دیا جائے گا۔

     

    Advertisement

     

    ووٹنگ پینل میں جو لوگ شال ہونگے، ان کی ترتیب کچھ اس طرح ہے، 1) دو موجودہ یا پھر سابقہ ٹی وی یا الیکٹرونک میڈیا کے آدمی، 2) دو موجودہ یا پھر سابقہ پرنٹ میڈیا کے آدمی، 3) تین موجودہ پاکستان کے کھلاڑی، جن کے نام آئی سی سی فیم ہال میں شامل ہو، یہ پہلے تین سال کے لئے ہونگے، اس کے بعد پی سی بی ہال اف فیم کے کھلاڑی شامل ہونگے۔

     

    Advertisement

     

    جبکہ ان میں سے ہر ممبر کا دورانیہ 2 سال سے زیادہ نہیں ہوگا۔

     

    Advertisement