پاکستان میں کرونا کی وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے جس وجہ سے حکومت نے سختی سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا ہے لیکن پھر بھی ملک میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے اور نہ ہی ماسک پہننے کی زحمت کرتے ہیں

اسی تناظر میں مشہور گلوکار شہزاد رائے کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا۔
شہزاد رائے نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک میسج میں بتایا کہ ایک لڑکا سیلفی کے لئے میرے پاس آیا ، اس نے ماسک نہیں پہنا تھا تو میں نے اسے پیچھے ہٹنے کو کہا، بعد میں اس کا باپ غصے سے آیا اور مجھے اکھڑ کہنے لگا۔اس کے جواب نے شہزاد رائے نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے بچے کے ساتھ سیلفی لینے سے منع کیا ہے تو اس کے والد نے کہا کہ اتنا نقصان تو کورونا نے نہیں کیا جتنا تم نے اس بچے کا دل توڑ کر کیا ہے۔