پوری دُنیا میں رمضان المبارک کے چرچے ہیں، کسی ملک میں رمضان شروع ہو گیا تو کہی شروع ہونے لگا ہے۔ ایک بہت ہی پر سکون اور پرلطف صبح کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں ہر طرف عبادت، بردباری، بھائی چارہ، پیار اور محبت کا درس ہیں۔
اس تناظر میں، رمضان المبارک میں داخل ہونے کے لئے چند ایسے کام ہیں، وہ ہر مسلمان کو ضرور کرنے چاہئے، جس سے روزہ، نماز، حج اور زکوۃ کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہیں۔
سب سے پہلے تو اس بات کا یقین کر لے کہ آپ اگر صاحب حثیت ہے تو کیا آپ نے یکم رمضان کو زکوۃ کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا ہے۔ زکوۃ کو لے کر دو طرح کی سوچیں موجود ہیں، ایک جو اس چیز کو فروغ دیتی ہے کہ زکوۃ خد ہی دینی چاہئے اور دوسری جو اس بات کی حامی ہے کہ زکوۃ حکومت وقت کو دینی چاہئے۔
بہرحال، اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ اس کی ادائیگی بروقت کریں، اگر تو آپ صاحب حثیت ہیں اور آپ پر زکوۃ لاگوں ہوتی ہے، تاکہ آپ کی وجہ سے اگر کسی کو فائدہ ہونا ہے تو اس کو بروقت فائدہ ہوسکے۔
دوسرے نمبر پر اگر آپ صاحب حثیت نہیں ہے اور اللہ نے آپ کو رزق کمانے کا اچھا ذریعہ بخشاء ہوا ہے تو براہ کرم اپنے ارد گرد دیکھ لے آپ کے ہمسائیوں یا رشتہ داروں میں اگر کوئی ضرورت مند ہے تو اس کو رمضان میں روزے رکھنے کا سامان مہیا کر دے۔
تیسرے نمبر آپ کو چاہئے کہ رمضان میں داخل ہونے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائے کہ آپ نے اپنے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں سے سچی معافی مانگ لی ہیں اور آئندہ سے گناہ نا کرنے کا عہد بھی کر لیا ہے۔
چوتھے نمبر پر اس مبارک ماہ میں داخل ہونے سے پہلے آپ اپنی ساری نفرتیں اور عداوتیں ایک طرف رکھ کر اپنے ان بھائیوں، بہنوں، رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ صلح کر لے، جس سے آپ کسی وجہ سے ناراض تھے۔ اس سے آپ کے دل کو سکون بھی ملے گا اور آپ کی زندگی اور خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ نیکیاں بھی سمیٹ لے گی۔
پانچویں نمبر پر آپ اپنے آپ سے اس بات کا عہد کر لے کہ آپ پورے روضے رکھے گے اور تمام نمازوں کے ساتھ روضے رکھنے کا حقیقی مقصد بھی تلاش کرینگے۔
ان باتوں کو یقینی بنانے سے نا صرف آپ کو قلب کا اطمینان ملے گا بلکہ ذہنی طور پر سکون ملنے کے ساتھ ساتھ آپ اللہ تعالی اور رسول اکرمؐ کے قرب حاصل کرنے کی جدوجہد میں شامل ہو جائینگے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More