اعتماد نیوز، لاہور: مورخہ 14 اپریل کو وزیراعظم عمران خان صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ہاؤسنگ کے منصوبے کا افتتاح کرینگے۔
تفصیلات ک مطابق، ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1175 گھر بنائے جائینگے۔ جبکہ اس منصوبے کے لئے زمین سمیت مختلف سہولیات حکومت پنجاب مہیا کریگی۔
اس منصوبے کا تعمیراتی کام ایف ڈبلیو او کرے گی، جبکہ مارکیٹنگ کی سہولیات بنک آف پنجاب مہیا کرے گا۔ اس طرح مستحق افراد گھر کو اپنا بنانے کے لئے گھر کی کُل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔
اس منصوبے سے گھر کو حاصل کرنے کے لئے قرعہ اندازی کی جائیگی، جبکہ ابھی تک 33528 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے اس سے پہلے پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اسلام آباد اور لاہور میں بھی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا میں اس منصوبہ کا افتتاح آج متوقع ہے۔
پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت، وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ وہ ہر مستحق آدمی کو اپنا گھر آسان اقساط پر بنوا کر دینگے تاکہ وہ کرائے کے گھروں میں رہنے کی بجائے اپنے گھروں میں رہ سکے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More