Headlines

    رمضان آتے ہی گرمی گئی، جانئے کب اور کہاں طوفانی بارشیں کا راج۔۔

    حکومت پنجاب کے پی ایم ڈے اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمیشنرز کو موسم کے بارے میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے محکمہ موسمیات کی اطلاعات پر مبنی مراسلہ مورخہ 13 اپریل کو بھیجا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلا ت کے مطابق، محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز سے ہی موسم میں تبدیلی کے بارے میں پیشن گوئی کر دی ہے، جس کے تحت، یہ بارشوں کا سلسلہ بدھ کی رات سے لے کر ہفتہ تک جاری رہے گا۔

     

     

    Advertisement

    اس طرح طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بدھ سے ہفتہ تک متوقع ہیں۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ طوفانی بارش اور ژالہ باری جہلم، سرگودھا، بکھر، خوشاب، میانوالی، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور جھنگ میں بدھ کی رات سے ہفتہ تک متوقع ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس تناظر مین متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس پیشن گوئی کو لے کر اپنی تیاریاں مکمل کر کے رکھے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔

     

     

    Advertisement