Headlines

    بابر اعظم کا دُنیا میں نمبر 1 آنے کے بعد، اہم بیان سامنے آگیا، ان کا مقصد کیا ہے آخر، جانئے تفصیل۔

    مورخہ 14 اپریل کو آئی سی سی نے باقاعدہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو دُنیا کا نمبر 1 ون ڈے کرکٹ کے کھلاڑی کا اعزاد دے دیا۔ جس کے بعد، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر آگئے ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس کامیابی کے بعد، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پہلی پوزیشن پر رہ چکے ہیں، لکین ان کا حقیقی مشن اور آزمائش ٹیسٹ میچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کامیابی کو سمجھتے ہیں اور ان کو اس بات کا بھی علم ہے کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے انھے محنت کے ساتھ لگن اور مستقل مزاجی کی بھی ضرورت ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ میچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کر کے ہی چھوڑے گے کیونکہ ان کے ساتھ ان کے ٹیم ممبرز اور کوچ اسٹاف کی رہنمائی موجود ہیں۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ حالیہ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق، پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر اور فخر زمان ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔

     

     

    Advertisement