Headlines

    بین الاقوامی سطح پر رینکنگ جاری، جانئے پاکستان کا پاسپورٹ کس نمبر پر آیا۔

    اعتماد نیوز، اسلام آباد: ایک بین الاقوامی ادارہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس، جو کہ پوری دُنیا کے سفر کے لحاظ سے سب سے بہتر پاسپورٹ کو 2006 سے مانیٹر کر رہا ہے۔

     

     

    اس ادارے نے 2021 میں سفری سہولیات کو لے کر پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتے ہوئے لسٹ جاری کی ہے۔

     

     

    اس لسٹ میں پاکستان کا 107وں نمبر آیا ہے، جبکہ پاکستان پاسپورٹ کے حامل لوگ 32 ممالک میں ویزہ کے بغیر جا سکتے ہیں۔

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس ادارے نے جو اعداد وشمار نشر کئے ہیں، اس میں 199 پاسپورٹز اور 277 سفری مقامات شامل ہیں۔ جبکہ یہ اعداد و شمار بین الاقوامی ہوائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے جاری کئے گئے ہیں۔