اعتماد نیوز، لاہور: حالیہ ملک میں اچانک سڑکوں کی بندش سے، معمولات زندگی رُک کر رہ گیا تھا۔ جس کی وجہ ایک اسلامی سیاسی جماعت کا احتجاج تھا، جو کہ اس وجہ سے پیش آیا کیونکہ حکومت نے وعدہ خلافی کی۔
اس تناظر میں، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بیان جاری کیا کہ ملک میں تمام سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے جبکہ امن بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
اسی صورت حال پر، ان کا کہنا تھا کہ ریاست نا پہلے کبھی اس طرح بلیک میل ہوئی ہیں اور نا کبھی ہوگی۔ جن لوگوں نے بھی پولیس کے خلاف کام کیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ پوری دُنیا میں وردی پہنے لوگوں کو ریاست کا فخر سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں پولیس نے بہت شاندار کام کیا ہیں۔ جو بھی پولیس والے اس صورت حال سے متاثر ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق، راجہ صاحب کو کچہری تھانوں کا دُورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے ان کو پتہ چلے کہ تب یہی پولیس والے عام آدمی کے ساتھ سلوک کیسا کرتے ہیں؟
شاید ایک آدمی کا اس دُنیا سے چلے جانا زیادہ مناسب ہیں بجائے اس کے کہ وہ آدمی پولیس والے کے ہتھی تھانوں میں پھنس جائے۔