عاطف اسلم اس رمضان پھر چھاگئے، کلام سُن کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائیگا۔

    پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کے لئے خصوصی کلام نشر کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات ک مطابق، 38 سالہ گلوکار عاطف اسلم نے مشہور اسلامی سکالر اور صوفی حضرت امام احمد رضا خان، جو کہ برصغیر میں اعلیٰ حضرت کے لقب سے بھی پہچانے جاتے ہیں، ان کا کلام “مصطفٰے جان رحمت پہ لاکھوں اسلام” ایک نئے اور منفرد انداز میں گایا۔

     

     

    Advertisement

    عاطف اسلم کے ساتھ ساتھ علی پرویز مہدی، نمعان جاوید، احسان پرویز مہدی اور کومیل جعفری نے بھی اس کلام کو پڑھنے میں حصہ لیا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے عاطف اسلم “تاجدار حرم” اور اللہ کے نام بھی منفرد انداز میں پڑھ چکے ہیں۔ ان کے نیا کلام اور گزشتہ کلام یوٹیوب پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

     

     

    Advertisement