Headlines

    پاکستانی اس سال کتنے روضے رکھینگے، نماز تراویح کہا ادا کرینگے، قرآن پاک کی روز تلاوت کرینگے، رپورٹ جاری۔

    رمضان المبارک میں رکھے جانے والے روزوں اور عبادات کے بارے میں ایک ادارے پلس کنسلٹنٹ نے سروے کیا، جس میں انہوں نے متعدد سوالوں کو پاکستان کے لوگوں سے پوچھا، جس کے بعد، انہوں نے اس کی باقاعدہ رپورٹ جاری کر دی۔

     

     

     

    کیا آپ اس رمضان پورے روزے رکھینگے؟ اس سوال کے جواب میں 2113 مسلمانوں نے حصہ لیا۔ 95 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ روضے رکھینگے، جبکہ 76 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پورے روزے رکھینگے، 15 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار رکھینگے اور 4 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ کے روز رکھا کرینگے روزہ۔

     

     

    آپ نماز تراویح کہا ادا کرینگے؟ اس سوال کے جواب میں 2113 مسلمانوں نے حصہ لیا۔ 14 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ خد ہی نماز تراویح پڑھینگے، 11 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں ہی حافظ قرآن کے ساتھ پڑھینگے، 9 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا، 3 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ہمسائیوں کی طرف پڑھینگے۔

     

     

     

    آپ رمضان میں تراویح کتنے دن پڑھینگے؟ 2113 مسلمانوں نے اس سوال کے جواب میں حصہ لیا، جبکہ 36 فیصد نے کہا کہ وہ پورا رمضان تراویح پڑھینگے، 16 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ کبھی کبھار تراویح پڑھینگے، 13 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ 5 دن پڑھینگے، 10 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ 10 دن پڑھینگے۔

     

     

    رمضان المبارک میں آپ کتنے دن قرآن پاک کی تلاوت کرینگے، اس کے جواب میں 67 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ روز پڑھینگے، 12 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ہفتہ میں 2 اور 3 بار پڑھینگے، 11 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ والے دن پڑھینگے۔