Headlines

    بیرون ملک جانے کے لیے جعلی کورونا رپورٹس کا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہفتے کے روز پشاور کے باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جعلی کوویڈ سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو پکڑ لیا۔

     

     

    ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق جعلی COVID-19 ٹیسٹ رپورٹس کا استعمال کرتے ہوئے تین مسافروں نے ایئرپورٹ کے اہلکاروں کو چکما دینے اور پشاور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کی۔

     

     

    تاہم جب سی اے اے کے عہدیداروں نے جانچ کے لیے رپورٹس کو چیک کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ جعلی ہیں۔

     

     

    اس کے لئے ایک عورت اور دو دیگر افراد کو ہوائی جہاز سے اتارا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔ بعد ازاں انہیں معاملے میں مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا۔

     

     

    فروری 2021 میں بھی سعودیہ جانے والے دو مسافروں کو جعلی COVID-19 ٹیسٹ کی رپورٹیں پیش کر کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے سفر کرنے کی کوشش کرنے پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔