گزشتہ روز سماء ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حالیہ کیبنٹ میں تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فواد حسن چوہدری کی پھر سے وزارت اطلاعات و نشریات پر تعیناتی کی اصل وجہ بتا دی ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے فواد حسن کو وزیر برائے اطلاعات بنایا گیا اس کے بعد انہیں ہٹا کہ مجھے بنایا گیا پھر مجھے ہٹا کہ شبلی فراز کو بنایا گیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جو سب سے پہلے وزیر اطلاعات لگا تھا وہی پھر سے کوشش کر رہا تھا کہ دوبارہ وزیر اطلاعات لگنے کی اس لئے انہیں پھر لگا دیا گیا۔