وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں ہیں، نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ “متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کے شیڈول میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔”
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کا ان کا مقصد دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
قریشی ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ہم منصب شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اور متحدہ عرب امارات کے دیگر معززین کے ساتھ ملاقات جارہی ہے۔
وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون، پاکستانی افرادی قوت کے لئے ملازمت کے مواقع سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں پر مشاورت کریں گے۔
دوسرے روز دبئی میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے قریشی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معاشی سفارتکاری کوویڈ 19 کے باوجود مثبت نتائج برآمد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More