لاہوریوں کے لئے سکون کی سانس، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

    کرونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر، حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی مد میں مختلف پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ جس میں کاروباری بندش کے علاوہ باقی روز مرہ کے کام بھی کافی متاثر ہوئے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس طرح حکومت نے لاہور میں ضلع کے اندر ہی چلنے والی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر رکھی تھی تاکہ کرونا کی روک تھام کی جا سکے۔

     

     

    Advertisement

    اس مد میں، محکمہ صحت کی طرف سے آج مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں اس بات کی اجازت دی گئی کہ عوام کی سہولت کے لئے لاہور میں ضلع کے اندر ٹرانسپورٹ پر لگائی پابندی کو ختم کیا جاتا ہے اور ٹراسپورٹ پہلے کی طرح چلے گی جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہیں وہ سختی سے ایس او پیز پر عمل بھی کریں۔

     

     

    Advertisement