موجودہ حکومت کا زور بازو سمجھا جانے والا شخص آج کل اسی حکومت کے کریک ڈاؤن کی زد میں آیا ہوا ہے، اور شخص کا نام تو آپ پہلے سے ہی جانتے ہونگے۔
موجودہ حکومت کا زور بازو سمجھا جانے والا شخص آج کل اسی حکومت کے کریک ڈاؤن کی زد میں آیا ہوا ہے، اور شخص کا نام تو آپ پہلے سے ہی جانتے ہونگے۔
جہانگرترین نے آج اپنے تمام اتحادی ممبرز قومی اسمبلی اور ممبرز صوبائی اسمبلی کی افطار پارٹی کر رکھی تھی، جو پاکستان کی سیاست میں اہم میٹنگ کا درجہ رکھتی تھی۔ لیکن عین وقت پر اس افطار پارٹی کو ملتوی کر دیا گیا ہیں۔
اس پر بات کرتے ہوئے، جہانگیر ترین کے قریبی دوست راجا ریاض نے ایک نجی نیوز چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے، جہانگیر ترین کی طرف سے افطار پارٹی ملتوی ہونے کی وجہ بتا دی۔
راجہ صاحب کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ جلد وزیراعظم پاکستان اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہو۔ اس لئے اس بارے میں قیاس آرائیوں اور بد گمانیوں سے بچنے کے لئے اس پارٹی کو ملتوی کیا گیا ہیں۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہو سکتا ہے اس پارٹی میں کوئی ساتھی بیان دے دیں اور معمالات بہتر ہونے کی بجائے اور بگھڑ جائے، اس صورت حال سے بچنے کے لئے یہ پارٹی ملتوی کی گئی۔
جبکہ یہ پارٹی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دھوم دھام سے ہوگی۔