آج کل لوگ اپنے چہرے کو لے کر بہت زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں کہ وہ اچھا اور خوبصورت دیکھے۔ اسی طرح چہرہ کے مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کے چہرے پر آنکھوں کے گرد سیاہ سرکل یا حلقیں پڑ جاتے ہیں، جو کہ پورے چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کر دیتے ہیں۔ اور کچھ لوگ تو اس سے کم تری کا شکار بھی ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر علی سلیمان نے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے حوالے سے ایک ایسا نسخہ بتایا جس کے استعمال سے آنکھوں کے گرد بننے والے سیاہ حلقے بلکل ختم ہو جائیں گے۔ اس سے آنکھوں کے اور بھی بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
ایک درمیانے سائز کا آلو لے کر چھیل لیں۔ اور تازہ پودینے کی 20 پتیاں اس میں شامل کر کے باریک سا پیسٹ بنا لیں۔ اور سارے دن میں کسی بھی وقت اس کو آنکھوں کے گرد لگا لیں۔اس پیسٹ کو دو سے اڑھائی گھنٹوں تک لگا رہنے دیں۔ اور پھر تازہ پانی سے منہ دھو لیں۔