Headlines

    کیا لڑکا اور لڑکی نکاح سے پہلے مل سکتے ہیں، مولانا نے تفصیل بتا دی۔

    مولانا الیاس قادری سے ایک اسلامی بہن نے سوال کیا کہ اگر ہم شرعی پردہ کریں اور ہمارا غیروں میں رشتہ ہو جائے تو آجکل تو لڑکے ایک نظر دیکھتے ہیں تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے۔

     

    وہ جواب دیتے ہیں کہ جنہوں نے شادی کرنی ہے وہ ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن حدیث پر عمل کی نیت ہو کہ ایک بار دیکھے اور تنہائی میں نہیں دیکھنا ہے۔

    Advertisement

     

    جیسے جن کا نکاح ہو رہا ہے ان کے خاندان کا آپس میں ملنے کی صورت ہو جائے اور وہاں لڑکا اور لڑکی بھی ہوں اور وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ لیں لیکن نیت دونوں کی یہ ہو کہ ہم حدیث پاک پر عمل کرتے ہیں تو دیکھنے کی اجازت ہے۔ لیکن صرف ایک مرتبہ۔

    Advertisement