پیر محمد عبد الوحید رضوی نے حضرت مالک بن دینار کا ایک قصہ بیان کیا: کہ حضرت مالک کو بن دینار کیوں کہا جاتا ہے۔
آپ اپنے گھر سے نکلے تو جیب میں پیسے نہ تھے ۔ آپ نے نہر کے پار جانا تھا تو کشتی والے سے پوچھ کر کشتی میں بیٹھ گئے۔ تو جیسے ان کی عادت ہوتی ہے انہوں نے اسی طرح کہہ کر بیٹھا دیا کشتی میں۔
آپ بیٹھ گئی ایک کونے میں۔ دوسرے لوگ بھی بیٹھ گئے۔ تو جو دوسرے لوگ بیٹھے ہوئے تھے ان سب نے اپنا اپنا معاوضہ ادا کیا۔ کشتی والے نے حضرت مالک سے بھی پیسے مانگے جس پر حضرت مالک نے جواب دیا کے میرے پاس تو پیسے نہیں ہیں۔ کشتی والے نے دوسری بات نہ سنی اور ناؤزباللہ حضرت مالک کو تھپڑ مارنا شروع کر دیے۔
اتنا پیٹا کے آپ کشتی میں بے حوش ہو کر گر گئے۔ ادھر ایک بندے کے پاس پینے والا پانی تھا اس نے آپ کے چہرے پر چھڑکاؤ کیا جس سے آپ کو حوش آیا۔ جب وہ حوش میں آ کر بیٹھے تو کشتی والے نے دوبارہ عرض کی کے تمہیں عقل نہیں ہے پیسے تو لے کر آتے۔
حضرت مالک نے کہا میں پھر کبھی دے دوں گا، تمہارا میرا ادھار سہی۔ اس نے جسارت کے لیے دوبارہ آپ کی طرف قدم بڑھائے۔ تو آپ نے اللہ کی طرف متوجہ ہو کر دیکھا تو آنکھ میں ہلکا ہلکا آنسو تھا اور اٹھ کر کشتی کے کنارے پر چلے کئے۔ کشتی والے نے کہا کے ٹھر جاؤ پانی میں گر جاؤ گے۔
آپ نے اچانک دیکھا کہ پانی میں مچھلیاں آئیں اور ہر مچھلی کے منہ میں ایک ایک دینار رکھا ہوا ہے۔ اور وہ زبانِ حال سے کہہ رہی ہیں سرکار مجھ سے لے لے ، سرکار مجھ سے لے لے۔ آپ نے ایک مچھلی کے منہ سے دینار پکڑ کر اس شخص کو دے دیا۔ اب ساری کشتی کے لوگ حیرت میں ڈوب گئے۔ کشتی والا آپ کے قدموں میں گر کر معافی مانگنے لگا۔
مالک نے فرمایا مجھے تیری کشتی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم یوں بھی سفر کر لیا کرتے ہیں۔ پھر بسمہ اللہ کہہ کر کشتی سے نیچے قدم رکھا اور پانی پر چلتے ہوئے لوگوں کی نظروں سے غائب ہو گئے۔
پیر صاحب مزید کہتے ہیں کہ اللہ والوں نے اسی طرح بہت سی آزمائشیں دیکھی ہیں تو ہمیں بھی آزمائشوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More