جب حضرت عیسٰی علیہ السلام نے اڑتا پہاڑ دیکھ تو اس سے پوچھا کہ تو ہوا میں کیوں ہے، اس نے ایسا جواب دیا کہ حضرت عیسٰی بھی۔

پیر محمد عبد الوحید رضوی نے ایک قصہ بیان کیا : حضرت عیسیٰؑ ایک دن اپنے چند حواریوں کے ساتھ ایک جگہ سے گزر رہے تھے کہ آپ نے دیکھا کہ ایک پہاڑ ہوا میں کھڑا تھا۔

 

آپؑ بہت حیران ہوئے اور وہا ں کھڑے ایک شخص سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ مجھے بھی معلوم نہیں۔

Advertisement

 

آپؑ نے اس پہاڑ کا چکر کاٹا اور اللہ سے کہا کہ اس پہاڑ سے میں بات کرنا چاہتا ہوں تو اللہ نے جب اس پہاڑ کو بات کرنے کی اجازت دی۔آپؑ نے پھر اس پہاڑ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تو ہوا میں کیوں کھڑا ہے؟

 

Advertisement

تو پہاڑ بولاایک دن میں نے سنا کہ اللہ نے ایک ایسی آگ تیار کی ہے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جب سے میں نے یہ سنا تب سے میرے وجود میں بے قراری ہے اس بے قراری میں میں نے اوپر کی طرف اٹھنا شروع کر دیا یہاں تک کہ ہوا میں پہنچ گیا۔ اس دن سے لے کر میں آج تک بے قرار ہی ہوں۔ مجھے خوف ہے کہ کہیں اس آگ کا ایندھن میں نہ بن جاؤں۔

 

آپؑ رونے لگے اور عرض کی کہ یا اللہ یہ پتھر تجھ سے خوف کر رہا ہے۔ اور تیرے بندوں کا زرّہ بھی خوف نہیں کہ ان کے ساتھ تو کیا کرے گا۔

Advertisement

 

حضرت عیسیؑ نے پتھر سے کہا کہ اب تمہارا کیا ارادہ ہے تو اس نے کہا کہ آپ مجھے اللہ سے امان دلا دیں میں نیچے اتر آؤں گا ۔ حضرت عیسیؑ نے اللہ سے اس پتھر کے امان کی دعا کی اور ہو پہاڑ نیچے اپنی زمین پر قائم ہو گیا۔

 

Advertisement

حضرت فرماتے ہیں کہ اس پتھر نے صرف سنا تھا کہ اللہ پتھروں کو آگ کا ایندھن بنائے گا تو اس میں کتنا خوفِ خدا تھا کہ ہوا میں چلا گیا ۔جبکہ انسان کو علم ہوتا ہے کہ اس کو گناہ کے عوض سزا ملنی ہے وہ پھر بھی گناہ کیے چلا جاتا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago