پاکستان میں واحد بدری صحابی(حضرت سہل بن عدی رضی اللہ عنہ) کا مزار مبارک۔
حضرت سہل بن عدی رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو خزرج سے تھا۔ جو نبی کا انتظار کرتے ہوئے مدینہ میں آباد ہوئے۔ یہ ہی وجہ تھی کہ مدینہ منورہ میں جو لوگ مسلمان ہوئے ان کا تعلق بنو خزرج سے ہی تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان ہی کے کہنے پر مدینہ منورہ تشریف لائے تھے۔
حضرت سہل بن عدی رضی اللہ عنہ کا سلسلہ نسب سہل بن عدی، بن مالک، بن حرام، بن خدیج، بن معاویہ الخزرجی ہے۔حضرت سہل نے غزوہ بدر، غزوہ احد اور بھی کئی غزوات میں حصہ لیا اور جواں مردی کے ساتھ کفار کا مقابلہ کیا کرتے تھے۔
حضرت سہل کے دونوں بھائی حضرت ثابت بن عدی اور حضرت عبدالرحمان بن عدی بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غزوات اور دیگر معاملات میں شریک رہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سہل کی حکیمانہ سوچ کو دیکھ کرحضرت سہل کو مکران اور اس کے مضافات کا والی مقرر فرمایا تھا۔ حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے مکران اور اس کے مضافات کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور بھی کئی علاقے فتح کیے۔
خطہ بجات میں حضرت سہل کا مزار مبارک ہے۔ آپ کے مزار کے ارد گرد لاوے کی شکل میں پتھر رکھے گئے ہیں۔ جن کا رنگ اب سیاحی مائل ہو چکا ہو ا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More