پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں رہنے والے محمد اسحاق صاحب نےخانہ کعبہ اور مکہ مدینہ سے 42 سال تک مدینہ کے بہت سے تبرکات اکٹھے کیے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں رہنے والے محمد اسحاق صاحب نےخانہ کعبہ اور مکہ مدینہ سے 42 سال تک مدینہ کے بہت سے تبرکات اکٹھے کیے۔
انہوں نے کئی تبرکات اکٹھے کیے جن میں سے چند ایک یہ ہیں:
1995 میں گنبدِ خضریٰ پر رنگ ہوا تو جن برش سے رنگ ہوا وہ برش، جس سے گنبدِخضریٰ کے اوپر چڑتے ہیں وہ رسی، رنگ مبارک جو 1997 میں گنبد خضریٰ سے اتارا گیا، 1995 اور 2002 میں گنبدِ خضریٰ کو رنگ کرتے وقت استعمال شدہ دستانے اور موزے مبارک، گنبدِ خضریٰ کو رنگ کرتے وقت گنبدِ خضریٰ سے مس شدہ رومال 1995 اور 1997 میں عطا ہوا۔
گنبدِ خضریٰ کو رنگ کرتے وقت مس شدہ ٹوپی مبارک 1995 اور 1997 میں عطا ہوئیں، اسی طرح تسبیح بھی 1995 اور 2002 میں مس کی گئیں، گنبدِ خضریٰ کی پکی اور کچی اینٹ،
مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف دفاتر میں استعمال ٹیلی فون 1998 میں عطاء ہوئے۔
کعبہ کے اندر سے مٹی مبارک، کعبہ کے اندر سے ستون کی لکڑی مبارک کا ٹکڑا، کعبہ کے چھت کی لکڑی مبارک۔
مسجدِ مبارک میں محراب النبی کی دیوار کے ماربل کا ٹکڑا مبارک۔ مسجدِ نبوی کے روضہ اقدس کے اندر والی ٹائل کا حصہ مبارک۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زلف پاک، ان کے خط مبارک۔
مواجہ شریف سے مس کی ہوئی تسبیحات۔
3041 سال پرانا قرآن پاک۔ کعبہ سے حجر اسود کا ٹکڑا مبارک۔ غلافِ کعبہ کا نیچے والا رسہ مبارک۔ کعبہ شریف کے اندر کے پتھر۔