سعودی حکومت کو آخر سمجھ آ ہی گئی، پاکستانی حکومت کو بھی کرونا پر قابو پانے کے لئے سعودیہ سے سبق سیکھنا چاہئے۔

    کرونا کی موجودہ تیسری لہر نے پوری دُنیا کو پھر سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جس کے پیش نظر مختلف ممالک مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور ہے۔

     

     

    Advertisement

    اسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے مشہور تجزیہ نگار زید حامد نے بتایا ہے کہ ان کے ایک قریب دوست نے سعودی عرب سے انھیں اطلاع دی ہے کہ سعودی حکومت نے دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی ہیں تاکہ بازاروں میں رش نا ہو۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سعودیہ کو سمجھ آگئی مگر پاکستان کی انتظامیہ کے سمجھ میں نہیں آرہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دینی چاہئیے۔

     

     

    Advertisement

    ایک عام فہم سے اگر اس بات کو سمجھا جائے تو یہ بات بہت ہے قابل غور ہے کہ کرونا رش کی وجہ سے پھیلتا ہے تو اگر بازاروں کے اوقات کو مختصر کیا جائے گا تو لوگوں کے ہجوم میں اور اضافہ ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    اس لئے اگر رش سے بچنا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ بازاروں کو مکمل سیکورٹی دے کر مالکان کو اس بات پر راغب کریں کہ وہ 24 گھنٹے دکانیں کھولیں تاکہ کسی بھی قسم کا رش نا ہوسکے۔

     

     

    Advertisement

    اس پالیسی سے عوام میں کرونا بھی نہیں پھیلے گا اور کوئی بھوکا بھی نہیں سوئے گا۔

     

     

    Advertisement