کراچی: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے اور وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ایک دن وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں۔
گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے اینکر حامد میر کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے گلوکاری چھوڑنے اور دین کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔
دوران انٹرویو حامد میر نے عاطف اسلم سے نعتیں پڑھنے،قوالیاں گانے اور اذان دینے کے بارے میں سوال پوچھا تو عاطف نے کہا مجھے معلوم ہے آپ کس طرف جارہے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر میں دنیا کو ساتھ رکھ رہاہوں تو ساتھ دین کو رکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں کیونکہ ہم انسان ہیں اور انسانوں سے غلطیاں ہوتی ہیں۔
عاطف اسلم نے گلوکاری اورمیوزک چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں میوزک نہیں چھوڑ رہا اور نہ چھوڑوں گا، فی الحال میرے دماغ ابھی میوزک چھوڑنے کا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔
اینکر حامد میرے نے عاطف اسلم سے کہا آپ اپنی کوئی ایسی دعا ہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہیں گے جس میں آپ نگاہ کرم کی درخواست کررہے ہیں۔ حامد میر کی اس بات پر عاطف اسلم نے کہا میری ایک دعا ضرور ہوتی ہے ، وہ یہ ہوتی ہے کہ کسی طریقے سے چاہے مجھے کسی سے درخواست کرنی پڑے میں اس انسان کے لیے ساری زندگی کام کرنے کے لیے تیار ہوجاؤں گا، اگر وہ میری سفارش کردے اس چیز کے لیے کہ میں خانہ کعبہ میں کسی طریقے سے اذان دے سکوں۔
عاطف اسلم کے انٹرویو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان کی اس خوبصورت دعا کے لیے خدا سے ان کے حق میں دعا کررہے ہیں کہ ان کا یہ خواب اور خواہش ضرور پوری ہو اور وہ ایک دن خانہ کعبہ میں اذان دے سکیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More