ملک میں سیالکوٹ کی اے سی اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو لے کر ایک عجیب بحث چھڑی ہوئی، جس میں کچھ لوگ اے سی کے حامی ہیں اور کچھ فردوس عاشق اعوان کے۔
ملک میں سیالکوٹ کی اے سی اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو لے کر ایک عجیب بحث چھڑی ہوئی، جس میں کچھ لوگ اے سی کے حامی ہیں اور کچھ فردوس عاشق اعوان کے۔
اسی تناظر میں، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اس اسسٹنٹ کمشنر کا بھانڈ پھوڑ دیا، انہوں نے ایک پیغام کا حوالہ دیا، جو مائزہ حمید گجر کا تھا، جس نے اپنی اور اس اے سی کی تصویر شئیر کر کے بتایا ہوا تھا کہ وہ بطور ایم پی اے 2011 میں صدف کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
تب صدف اے سی نہیں تھی اور اس نے آزادنہ طور پر ڈنگی کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیا تھا۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے، شہباز گل کا کہنا تھا کہ اچھا تو یہ اے سی بھی پٹواری خاندان کی غلام ہیں۔
اس صورتحال کے بارے میں، فردوس عاشق اعوان نے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے اے سی کو اس کا کام نا کرنے کی وجہ پوچھی تو وہ خود ہی الجھنا شروع ہو گئ تھی۔ جبکہ فردوس عاشق کے مطابق، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اس بارے میں خود انکوائری کر رہے ہیں۔