پاکستان کا ایسا وزیراعظم بھی رہ چکا ہیں، جو پہلے دودھ بیچتا تھا، ایسے حقائق سامنے آئے کہ آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائینگے۔

ایک ایسا شخص جو دودھ بیچنے کے عہدے سے پاکستان کے وزارتِ عظمیٰ تک پہنچا۔ 20 ستمبر 1916 میں ایک گاؤں میں یہ بچہ پیدا ہوا اور اسے پڑھنے کا بہت شوق تھا کہ یہ 2 کلو میٹر دور دوسرے گاؤں میں پڑھنے جایا کرتا۔

اس کا گاؤں شہر سے 13 کلو میٹر دور تھا۔ غریب ہونے کی وجہ سے اسکے لیے تعلیم کے اخراجات اٹھانا بہت مشکل تھا اس لیے اس نے گاؤں سے دودھ لا کر شہر میں بیچنے کا ارادہ کیا تاکہ وہ اپنے اخراجات اٹھا سکے۔

Advertisement

پھر اس نے لاہور میں کچھ دکانداروں کو دودھ فروخت کرنا شروع کر دیا۔ کالج تک وہ اسی طرح اپنی تعلیم کا خرچہ اٹھاتا رہا۔ اس نے غربت کے باوجود دودھ میں کبھی بھی پانی ملا کر بے ایمانی نہ کی۔

Advertisement

1935 میں انہوں نے میڑک میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور پھر اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں داخلہ لے لیا اور 1939 میں بی اے پاس کیا۔

Advertisement

بی اے کے بعد انہوں نے باٹا پور کمپنی کلرک کی نوکری شروع کردی۔ کچھ عرصے بعد اس نے یہ نوکری چھوڑ کر ایل ایل بی میں داخلہ لیا اور 1946 میں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔

Advertisement

انہوں نےلوگوں کی مدد سے اپنے علاقے میں کئی تعلیمی ادارے قائم کروائے۔ 1972 میں پاکستان کے صوبے پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنے۔ وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی وہ رکشے میں سفر کرتے۔

پھر آخر کار وہ پاکستان کا وزیرِ اعظم بنے۔ ان کا نام ملک میراج خالد تھا۔ تاریخ آج بھی ایسے اشخاص کو ان کی ایمانداری اور محنت کی وجہ سے یاد کرتی ہے۔

Advertisement

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پاکستان کا ایسا وزیراعظم بھی رہ چکا ہیں، جو پہلے دودھ بیچتا تھا، ایسے حقائق سامنے آئے کہ آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائینگے۔

  1. Jaisa koi ho tou saamne aai Imran khan niyazi ko aise chahye MUKHLIS LOGMalik mairaaj khalid

  2. Admiring the commitment you put into your blog and detailed information you provide. It’s awesome to come across a blog every once in a while that isn’t the same out of date rehashed material. Wonderful read! I’ve bookmarked your site and I’m including your RSS feeds to my Google account. Review my homepage … weed edibles

اپنا تبصرہ بھیجیں