ڈاکٹر عیسیٰ بیان کرتے ہیں کہ تربوز کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی3 پایا جاتا ہے، اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے۔
ایسا مریض جو کہتا ہے کہ میرا پیٹ پھول جاتا ہے اس کے لئے تربوز ایک بہترین دوائی ہے۔ جس کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے وہ اگر تربوز کا جوس بنا لے اور اس میں ایک لیموں ڈال کر پیئے تو اس کا لڈ پریشر بھی کنٹرول ہونا شروع ہو جائے گا۔
جن کو خارش کا مسئلہ ہو وہ لوگ اگر ایک لیٹر تربوز کا پانی نکال کر اس میں 25 گرام املی ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں پھر اس کو چھان لیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے پئیں۔ تو اس سے خارش کی بیماری بھی ختم ہو جائے گی۔