حضرت حکیم محمد طارق محمود چغتائی کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب کی دوکان کے ساتھ ایک کالا دھوبی ہوا کرتا تھا۔ وہ مجھ سے کہنے لگا کہ میں سارا دن کام کرتا ہوں جس کی وجہ سے میرے بازُو تھک جاتے ہیں تو اس کے لئے مجھے دوائی دے دیں۔
میں نے اسے ایک پہلوانی نسخہ بتایا جسے آزما کر وہ دھوبی کہنے لگا کہ میں نے آسانی سے پانی سے بھری ہوئی بالٹی اٹھالی ۔ دوا میں اتنی طاقت، اتنی قوت؟ کہنے لگا کہ میں سوچنے لگ گیا کہ شاید بالٹی خالی ہے۔ لیکن بالٹی تو پوری بھری ہوئی تھی۔
حکیم صاحب کہتے ہیں کہ میں نے اسے جو پہلوانی نسخہ بتایا تھا وہ یہ تھا کہ تین چھوارے، تین خشک خوبانیاں لے۔ چھواروں کی گھٹلی نکال کر اس کے ٹکڑے چھوٹے چھوٹے کر لیں۔ خوبانی خشک ہو اور اس کی گھٹلی نکال کر اس کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اور رات کو تھوڑے سے چاول اور دودھ لے کر اس میں یہ دونوں چیزیں ڈال کر کھیر بنائیں۔
اور ایک چمچ شہدملا کر رکھ دیں۔ سردیوں میں صبح اٹھ کر اسے نیم گرم کر کے کھا لیں اور اگر گرمیاں ہیں توگرم کیے بغیر کھا لیں۔
حکیم صاحب کہتے ہیں کہ یہ ہی نسخہ میں نے اس دھوبی کو بتایا تھا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More