اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے۔ بھارت کے بین الاقوامی سطح پر چین اور امریکہ سے معاملات پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا۔صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا رہا ہے، انتقام لیا جا رہا ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔اس سے قبل بھی صابر شاکر نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ اس وقت بھارت کی جانب سے امریکہ سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ بھارت افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن اسے شامل نہ کیا گیا۔اس کے علاوہ صابرشاکر نے مزید انکشاف کیا تھا کہ دوحا میں ہونے والے امن معاہدے میں بھی پاکستان کی جانب سے شاہ محمود قریشی نے شرکت کی تھی لیکن بھارت کی جانب سے کسی نے شرکت نہیں کی تھی، اس لئے بھارت اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ تجزیہ نگار نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ بھارت اور چین کے معاملات پر بھی امریکہ کی جانب سے بھارت سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت نے چین کے سامنے ہار کیوں مان لی، تا ہم یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھارت کو لداخ میں چینی افواج سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔تا ہم بھارت کے اقلیتوں پر مظالم کی داستانیں دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، کس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اور انہیں تنگ کر رہا ہے، اس کا اندازہ ساری دنیا کو ہے۔ بھارت کی جانب سے کورونا کی صورتحال میں بھی ان مظالم کا سلسلہ تھم نہیں رہا جس کے بعد اب صابر شاکر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے۔ صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا رہا ہے، انتقام لیا جا رہا ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔
ذبیدہ آپا نے گرمیوں میں باہر نکلنے کی وجہ سے ہونے والے کالے رنگ اور… Read More
گوشت کھانے کی وجہ سے آپ کو بدہضمی ہو رہی ہے؟ آپ نے پورا بکرا… Read More
عامر خان نے اتنے غور سے عمران خان کی کیا بات سُنی، پرانی ویڈیو منظر… Read More
آجکل ماں کو بہت شوق ہوتا ہے کہ ان کے بچے کا سر گول بنے… Read More
آپ کو بیٹھے بیٹھے کیا تکلیف ہیں؟ جاوید احمد غامدی نے ثنایہ مرزا کے بارے… Read More
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، جس… Read More