Headlines

    وہ جوتا، جسکو انسان کے خون سے بنایا گیا تاکہ شیطان کو خوش کیا جائے۔۔

    ایسے شیطانی جوتے جس کے اندر انسانی خون کو شامل کیا گیا ہے اور شیطان کو خوش کرنے کے لئے اس کے اندر ہر وہ چیز شامل کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے بندوں کی تزلیل ہے ۔

    نائیکی کمپنی جو دنیا بھر میں مشہور ہے اس کے ایک سپورٹس شوز کا نام ہے نائیک ایر میکس 97 ہے جسکے اندرایم سی ایچ ایف کمپنی نے بدلاؤ کر کے اسے ایسے شیطانی جوتے میں تبدیل کر دیا ہے جس کے ڈبے سے لے کر اندر جوتے کو ڈیزائن تک بس شیطان کی جھلک ہی دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے اوپر پینٹاگرام دیکھنے کو ملے گاجو شیطان کو دکھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے سول میں انسانی خون کے قطروں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ شیطان انسانی قربانی کو دیکھ کر خوش ہو سکے۔ اس کی ٹرپل 666 کاپیاں بنائی گئی ہیں یعنی وہ نمبر جو شیطان کی چھاپ کا نمبر ہے۔ اور اس کی قیمت 1 ہزار 18 ڈالر رکھی گئی ہے۔اس کے ڈبے کے اوپر بائبل کی وہ آیات بھی لکھی گئی ہیں جن کے اندر بتایا جاتا ہے کہ کیسے شیطا ن کو آسمان سے زمین کی طرف پھینکا گیا۔

    Advertisement