اہم خبریں

کان صاف کرنے سے کس چیز کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے؟ آپکی زندگی کی خوشیاں ختم ہو سکتی ہیں۔۔

کان سے میل نکالنا اس قدر جان کو نقصان پہنچا سکتا ہے کہ مختلف بڑی بیماریوں جیسے کہ پاگل پن کا شکار بھی ہوا جا سکتا ہے۔
کاٹن سویپ کی وجہ سے کانوں کے نقصان کا واقعہ 30 سالہ ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔بی ایم جی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس شخص کو پچھلے پانچ سالوں سے بائیں کان اور سر میں درد کی شکایت رہتی تھی۔ اس نے اپنا مرض متعدد ڈاکڑوں کو بھی دکھایا۔ لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ پانچ سال بعد اچانک اس کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تو اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حتیٰ کہ آئی سی یو میں بھی اس کو سر درد کی شکایت تھی۔ اس کی یاد داشت بھی متاثر ہو چکی تھی۔ اور وہ اپنے قریبی لوگوں کے نام تک بھولنے لگا تھا۔ اگر اس کا علاج جلد نہ کیا جاتا تو وہ پاگل بھی ہو سکتا تھا۔

جب اس کا سٹی سکین کیا گیا تو یہ پتا چلا کہ اس کے دماغ اور کان کے پاس دو پھوڑے نکلے ہوئے ہیں۔ مزید یہ پتہ چلا کہ یہ پھوڑے نہیں بلکہ کاٹن سویپ کا ہی حصہ تھے جو کہ اس کے کان کے ذریعے اس کے دماغ تک پہنچ چکے تھے۔
جب ان ٹکڑوں کو ہٹا دیا گیا تو وہ بالکل تندرست اور توانا ہو گیا۔

کانوں کی صفائی کے لئے بالکل کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ کان کی میل تو کانوں کی حفاظت کرتی ہے جیسے ناک کےبال ناک کی اور آنکھوں کی پلکیں آنکھوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ اسی طرح کانوں کی میل کانوں کو خشک ہونے سے روکتی ہے۔ اور یہ حفاظت کا ذریعہ ہے۔

Advertisement

Recent Posts

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

2 hours ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

7 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

1 day ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago