ڈاکٹر عیسیٰ شہد کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ دنیا میں 20 ہزار مکھیاں موجود ہیں اور ان میں سے صرف اس شہد کی مکھی کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ یہ اپنے بدن سے شہد نکالتی ہے ۔
شہد کی فضیلت و افادیت اور انکشافات:
دنیا کی ہر چیز خراب ہو جاتی ہے لیکن یہ شہد واحد ایسی چیز ہے جس کو جتنے بھی عرصے کے لئے محفوظ کر لیا جائے یہ خراب نہیں ہوتی۔
آئنسٹائن نے لکھا ہے کہ اگر دنیا سے شہد ختم ہو جائے تو چار سال بعد دنیا سے انسان بھی ختم ہو نا شروع ہو جائیں گے۔
اس شہد کے چھتے میں جگر کو نیا بنانے کی دوائی موجود ہوتی ہے۔
جو شوگر کے مریض ہیں وہ اسے کھانے سے گریز کریں۔ لیکن اس چھتے سے یہ مریض اپنی چیزیں میٹھی کر سکتے ہیں۔
اور اس کے علاوہ یہ بہت سی بیوٹی پروڈکس میں استعمال کی جاتی ہے۔
جو بچے رات کو اٹھ کر روتے ہیں ان کو شہد چٹا دیں 2 سے 4 دن میں ان کی یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔
وہ مائیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور دودھ کی کمی کا شکار ہیں ان کو چایئے کہ شہد کھانا شروع کر دیں۔ بہت فائدہ حاصل ہوگا۔
جو لوگ تھک جاتے ہیں وہ صبح کے وقت پانی میں ملا کر شہد پی لیں اس سے ان کو طاقت اور چستی دونوں میسر ہوں گی۔
ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ جب آم کا موسم ختم ہو جاتا ہے تو میں کافی زیادہ آم لے کر اس پر شہد لگا کر اس کو نارمل درجہ حرارت پر رکھ دیتا ہوں۔ پھر جب آم کا موسم ختم ہوتا ہے تو یہ پک جاتے ہیں اس طرح تب بھی ان کو کھایا جا سکتا ہے۔
جن لوگوں کی بات کرتے ہوئے اچانک آواز بیٹھ جاتی ہو ان کو چاہئے کہ شہد لے کر اس میں دار چینی ملائیں اور اس کو دن میں دو چار دفعہ چاٹ لیا کریں اس سے آواز بھی ٹھیک ہو جائے گی۔
وہ بچے جن کو کھانسی ہو جاتی ہے ان کو شہد میں تھوڑا سا نمک ملا کر گرم کر کے روز کھلایا جائے ۔ دو تین دن میں کھانسی بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔