اہم خبریں

شہد کے فوائد کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن یہ فوائد حاصل کیسے ہوتے ہیں جانئے۔

ڈاکٹر عیسیٰ شہد کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ دنیا میں 20 ہزار مکھیاں موجود ہیں اور ان میں سے صرف اس شہد کی مکھی کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ یہ اپنے بدن سے شہد نکالتی ہے ۔

شہد کی فضیلت و افادیت اور انکشافات:
دنیا کی ہر چیز خراب ہو جاتی ہے لیکن یہ شہد واحد ایسی چیز ہے جس کو جتنے بھی عرصے کے لئے محفوظ کر لیا جائے یہ خراب نہیں ہوتی۔

آئنسٹائن نے لکھا ہے کہ اگر دنیا سے شہد ختم ہو جائے تو چار سال بعد دنیا سے انسان بھی ختم ہو نا شروع ہو جائیں گے۔
اس شہد کے چھتے میں جگر کو نیا بنانے کی دوائی موجود ہوتی ہے۔

Advertisement

جو شوگر کے مریض ہیں وہ اسے کھانے سے گریز کریں۔ لیکن اس چھتے سے یہ مریض اپنی چیزیں میٹھی کر سکتے ہیں۔
اور اس کے علاوہ یہ بہت سی بیوٹی پروڈکس میں استعمال کی جاتی ہے۔

جو بچے رات کو اٹھ کر روتے ہیں ان کو شہد چٹا دیں 2 سے 4 دن میں ان کی یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔

وہ مائیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور دودھ کی کمی کا شکار ہیں ان کو چایئے کہ شہد کھانا شروع کر دیں۔ بہت فائدہ حاصل ہوگا۔
جو لوگ تھک جاتے ہیں وہ صبح کے وقت پانی میں ملا کر شہد پی لیں اس سے ان کو طاقت اور چستی دونوں میسر ہوں گی۔

Advertisement

ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ جب آم کا موسم ختم ہو جاتا ہے تو میں کافی زیادہ آم لے کر اس پر شہد لگا کر اس کو نارمل درجہ حرارت پر رکھ دیتا ہوں۔ پھر جب آم کا موسم ختم ہوتا ہے تو یہ پک جاتے ہیں اس طرح تب بھی ان کو کھایا جا سکتا ہے۔

جن لوگوں کی بات کرتے ہوئے اچانک آواز بیٹھ جاتی ہو ان کو چاہئے کہ شہد لے کر اس میں دار چینی ملائیں اور اس کو دن میں دو چار دفعہ چاٹ لیا کریں اس سے آواز بھی ٹھیک ہو جائے گی۔

وہ بچے جن کو کھانسی ہو جاتی ہے ان کو شہد میں تھوڑا سا نمک ملا کر گرم کر کے روز کھلایا جائے ۔ دو تین دن میں کھانسی بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔

Advertisement

وہ خواتین جن کی عمر 30 سال سے 80 سال ہے ان کو اینٹی ایجنٹ کے لئے چاہئے کہ ایک ٹماٹر لے کر اس کو آدھا کاٹ کر اس کے اوپر ایک چمچ شہد کا لگا لینں اور اس کا چہرے پر مساج کریں۔ 5 سے 7 منٹ تک مساج کریں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ ایسے کرنے سے چہرے سے جھریاں اور چھائیاں ختم ہونے لگ جائیں گی۔ چہرے پر نکھار آجائے گا۔

اصل اور نکل شہد کا اس طرح معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ان دونوں کو فرج میں رکھ دیں اور جب یہ جم جائے تو نکال لیں اگر اصل شہد ہوگی تو 2 سے 3 منٹ بعد ہی اپنی اصل شکل میں آجائے گی لیکن نکل شہد کو 2 سے 3 گھنٹے لگیں گے۔
شہد دل کے ہر مریض کو استعمال کرنی چائیے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago