اہم خبریں

حضرت موسیٰؑ نے کہا تم لوگوں میں کوئی بہت گنہگار وہ یہاں سے چلا جائے تاکہ دعا قبول، وہ شخص پریشان ہو گیا اور اللہ سے کہنے لگا کہ۔

مولانا طارق جمیل بیان کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰؑ کے زمانے میں ایک دفعہ قحط آگیا تھا اور بارش نہیں ہو رہی تھی۔ لوگوں نے حضور ؑسے دعا کی عرض کی۔ بارش کی دعا کی نماز پڑھی اور اس کے بعد دھوپ اور زیادہ تیز ہوگئی، تو موسیٰؑ نے کہا کہ یا اللہ ہم نے بارش کی دعا کی تھی تو نے دھوپ بڑھا دی۔ اللہ نے فرمایا کہ یہ جو لوگ کھڑے ہیں ان میں ایک آدمی چالیس سالوں سے میرا نافرمان ہے۔جب تک یہ کھڑا ہوا ہے میں بارش نہیں کروں گا۔حضرت موسیٰؑ نے اعلان کیا کہ وہ شخص وہاں سے چلا جائے۔وہ سوچنے لگا کہ اگر میں نکل گیا تو ذلیل ہو جاؤں گا اور اگر کھڑا رہا تو بارش نہیں ہوگی۔

پھر وہ اللہ کو دل میں پکارنے لگا لیکن یہ پکار اللہ کی محبت میں نہیں اور نہ ہی گناہوں کی ندامت میں تھی، یہ پکار عزت بچانے کے لئے تھی۔ یہ دل ہی دل میں کہتا ہے کہ 40 سال تیری نافرمانی کی تو مجھے مہلت دیتا رہا مجھے چھپاتا رہا، مجھے معاف کر دے اگر تو نے بارش نہ کی مجھے یہاں سے نکلنا پڑھے گا اور میں ذلیل ہو جاؤں گا۔

اللہ نے توبہ کی کیفیت کو دیکھا کہ عزت بچانے کے لئے ہے ندامت یا اللہ کی محبت میں نہیں۔ 40 سال کی عمر سے نافرمانی کرنے والے کی ایسی پکار بھی اللہ نے سنی اور بارش برسا دی۔

Advertisement

حضرت موسیٰؑ نے کہا کہ یا اللہ بندہ تو کوئی نہیں نکلا تو بارش کیسے ہوگئی۔ اللہ نے کہا کہ موسیٰؑ جس کی وجہ سے روکی تھی اسی کے طوفیل ہوگئی ۔ اللہ نے کہا کہ اس نے توبہ کی اور میں نے معاف کر دیا۔

حضرت موسیٰؑ نے کہا کہ وہ شخص کون ہے اللہ نے کہا کہ جب وہ نافرمان تھا تب نہیں بتایا جب وہ توبہ کر چکا ہے تو کیسے بتا سکتا ہوں۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ کسی کے عیب نہ کھولو تو میں اپنے بندے کے عیب خود کیسے کھول سکتا ہوں۔ یہ میرا اور میرے بندے کا معاملہ ہے۔ اللہ اس قدر کریم ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago