فیس بک نے سرچ نتائج میں ’وکی پیڈیا‘ معلوماتی باکس کا اضافہ کردیا

سان فرانسسکو: فیس بک نے لوگوں، مقامات اور واقعات کی سرچ اور اس سے وابستہ نتائج کو مزید بہتر کرنے کے لیے اب سرچ بار کے نتائج کے ساتھ ایک پینل میں کھلنے والی معلومات ظاہر کرنا شروع کردی ہے جس میں متعلقہ موضوع پر وکی پیڈیا کے صفحات سامنے آجاتے ہیں۔

اس کا اعتراف فیس بک ایپ استعمال کرتے ہوئے بعض افراد نے کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق وکی پیڈیا کا خلاصہ سامنے آتا ہے اور اگر مشہور شخصیت کا انسٹا گرام یا کوئی اور آفیشل اکاؤنٹ ہو تو وہ بھی سامنے آجاتا ہے۔ اس کے علاوہ شخصیت یا موضوع سے وابستہ دیگر معلومات بھی سامنے آجاتی ہیں۔

Advertisement

اگرچہ فیس بک نے یہ ابھی متعارف کرایا ہے لیکن یہ فیچر گوگل نالج فیچر جیسے ہی ہیں جو 2012 میں پیش کئے گئے تھے اور ان میں بھی وکی پیڈیا سے ہی معلومات لی جاتی ہے۔ اس طرح کے معلوماتی باکس یا پینل کا ایک فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ اس سے تلاش کی جانے والی شے کا پس منظر مل جاتا ہے اور تحقیق کرنے والا مزید کچھ دیر پلیٹ فارم پر رہتا ہے۔
فیس بک کے معاملے میں یہ معلومات یا تو ظاہر کرتی ہیں کہ وہ شخص کس طرح کی شہرت رکھتا ہے یا کسی منفی گروہ سے تعلق ہے اور اس طرح کسی بھی شخص کے بارے میں معلومات اور حقائق کی تصدیق میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی فائیو جی سرچ کرتا ہے تو فیس بک اس سے وابستہ درست حقائق اور تمام سازشی نظریات پر مضامین اور دیگر معلومات کو سامنے لے آتا ہے۔

فیس بک پر اس وقت جعلی معلومات کی زبردست بھرمار ہے۔ اب چونکہ فیس بک کا الگورتھم کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ان ٹرینڈز اور رحجانات کو اہمیت دیتا ہے جہاں دھواں دار بحث جاری ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انتہائی متنازعہ اور گرما گرم موضوعات پر اس کا الگورتھم دھیان دیتا ہے اوریوں غلط معلومات اور جعلی خبریں مزید تیزی سے آگے پھیلتی ہیں۔

تاہم فیس بک نے اپنی جانب سے اس آپشن پر کوئی خاص معلومات یا پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے بلکہ بعض صارفین نے اسے اپنے اپنے انداز میں نوٹ کیا ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago