اہم خبریں

دنیا کے ایسے سرد ترین علاقے جہاں لوگ تو آباد ہیں لیکن آپ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔۔

دنیا کے سرد ترین علاقے:
یہ علاقہ روس کی ریاست سائبیریا میں واقعہ ہے اس جگہ کا نام اویمیا کون ہے، اور یہ روس میں موجود چھوٹا سا گاؤں ہے جو دنیا کا انتہائی سرد ترین مقام ہے جہاں جنوری کے مہینے میں مائنس 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔

یہاں جن لوگوں کے پاس گاڑیاں موجود ہیں وہ انہیں مسلسل سٹارٹ ہی رکھتے ہیں، کیونکہ اگر ایک دفعہ گاڑی بند کر دی جائے تو اس کو دوبارہ سٹارت کرنا ممکن نہیں رہ جاتا۔سردی میں کسی کی موت واقع ہو جائے تو اس کی تدفین بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے، کیونکہ پہلے آگ کا الاؤ جلا کر برف کو بگھلایا جاتا ہے پھر کوئلے ہٹا کر نئے سرے سے آگ جلائی جاتی ہے اور مزید گہرا کڑھا بنایا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک لاش کو دفنانے کی جگہ نہیں بن جاتی۔ یہاں اس طرح کی کئی مشکلات کے باوجود ایک صدی سے انسان آباد ہیں۔

لیکن اس جگہ کی گرمی بھی ہماری سردیوں سے کئی زیادہ سرد ہوتی ہے۔ اس جگہ کی سردی کا اس بات سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی جگہ سے کھولتا ہوا پانی بھی پھینکا جائے تو وہ زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی برف بن جاتا ہے۔

Advertisement

یہاں پر پانی کے پائپ بھی نہیں لگائے جاتے کیوں کہ ان میں پانی کے جمنے سے ان کے پھٹنے کا ڈر رہتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کی خوراک ہرن اور گھوڑے کا گوشت ہے۔ اور گھوڑے کا دودھ تو عام ہے یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ غذائیت کی کمی کا شکار نہیں ہوتے۔
پانی کے حصول کے لئے یہاں کے لوگ دریا سے برف کے ٹکڑے کاٹ کر لاتے ہیں، اور پھر گھروں کے اندر پگھلاتے ہیں۔ اس پورے گاؤں کے لئے ایک چھوٹی سی دکان موجود ہے جہاں روز مرہ کی ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوتی ہیں، اور راستے میں ایک پٹرول پمپ بھی پایا جاتا ہے۔

یہاں ایسے گھر تیار کیے جاتے ہیں جو سردی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، کیونکہ لوگوں کا زیادہ تر وقت گھر کے اندر ہی گزرتا ہے۔ یہاں پر ایک سکول بھی موجود ہے جو منفی 50 ڈگری درجہ حرارت ہونے پر ہی بند کیا جاتا ہے۔
یہاں جون، جولائی اور اگست گرم ترین مہینے ہوتے ہیں جب یہاں کا درجہ حرارت کم سے کم 20 سینٹی گرید اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گرید تک پہنچ جاتا ہے۔

دوسرا سرد ترین علاقہ ورخیونیس ہے، یہ بھی روس میں ہی واقع ہے۔ یہاں بھی بہت زیادہ سردی پڑتی ہے۔ یہاں 2010 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی صرف 13011 تھی۔ یہاں بارش یا برف باری بہت کم ہوتی ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago