Headlines

    پاکستانی پاسپورٹ کو آخر کس بنیاد پر اتنا نیچے رکھا جاتا ہے، سب کچھ سامنے آگیا۔

    گلوبل پاسپورٹ ٹرینکنگ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو دنیا کے پاور فل اور کمزور ترین پاسپورٹ کی ریکنگ جاری کرتی ہے۔ اور ان کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے پاوَر فُل جبکہ افغانستان کا 97 نمبر کی رینکنگ کے ساتھ دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔ جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ بھی سب سے نیچے ہی ہے۔ یعنی 92 نمبر پر۔ سیریا یا شام اس کا پاسمورٹ بھی پاکستان سے ایک درجہ اوپر ہے۔

    رینکنگ کئی چیزوں کو دیکھ کر کی جاتی ہے پہلی یہ کہ اس پاسپورٹ کودنیا کے 193 مملاک میں سےکتنے ملکوں میں بنا ویزا کے یا پھر ائیرائول ویزا کی سہولت موجود ہے۔ بنا ویزا سے مراد دوسرے ملک میں جانے کے لئے صرف ٹکٹ خرید کر جا سکنا۔

    آن ارائول ویزا اور بغیر ویزا کی سہولت آسانی سے میسر نہیں ہوتی۔ اگر کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کو یہ سہولت فراہم کرنے لگتا ہے تو اس سے پہلے وہ بہت سی باتوں کا جائزہ لیتا ہے مثلاً اس ملک میں جرائم کی شرح کیا ہے، اس ملک میں بزنس اور ٹیکس کی کیا صورتِ حال ہے،اس ملک میں کرپشن کی کیا صورتِ حال ہے، پھر اس ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات دیکھے جاتے ہیں تاکہ کسی قسم کا بھی کوئی رِسک نہ ہو۔ پھر کوئی ملک اس طرح کی سہولیا ت دینے پر راضی ہوتا ہے۔

    Advertisement