Headlines

    الو کا پٹھا تو آپ کہتے ہی ہونگے لیکن آپ الو کے بارے میں یہ جان کر حیران ہو جائینگے۔

    ایک ایسا پرندہ جو ذہانت میں تو اپنا ثانی نہیں رکھتالیکن انسانوں کی دنیا میں حماقت اور بیوقوفی کی ایک نشانی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اس سے مراد اُلو ہے۔ اس کی 200دنیا میں قسمیں موجود ہیں۔

    یہ بڑی اور خوبصورت آنکھوں والا پرندہ جسامت میں ایک چھوٹے باز سے قدرے کم ہوتا ہے جبکہ برِصغیر میں پائے جانے والے اُلوؤں کا رنگ عموماً بھورا ہوتا ہے۔ یہ ایک شکاری پرندہ ہے جو عام طور پر اندھیرے میں شکار کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے سننے کی حس دیگر پرندوں کے مقابلے میں بہت تیز ہوتی ہے۔ جس سے اس کو شکار میں بھی بہت مدد ملتی ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ شکار کرنے میں اس کی تیز آنکھوں، کانوں اور پنجوں کے علاوہ اس کی چونچ کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

    اُلو جو انڈے دیتا ہے اس کی تعداد درجنوں پر مشتمل ہوتی ہے لیکن اس میں 3 یا 4 ہی ایسے انڈے ہوتے ہیں جن سے بچے پیدا ہو سکیں۔
    اس پرندے کو جادوگر پرندے کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ کیونکہ کئی ممالک میں لوگ جادو کے عمل کے لئے اس پرندے کا استعمال کرتے ہیں۔