اہم خبریں

ماشاءاللہ، محمد علی باکسر نے آپؐ کے نام ایسا کام سرا انجام دیا کہ مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔

ہالی وڈ کی تاریخ میں ایک بار ایک بہت عجیب واقعہ پیش آیا بلیو وارڈ کی سڑک کے اطراف میں واک آف فیم کے نام سے ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے اس تقریب میں امریکہ کا نام روشن کرنے والے ہیروز کے ناموں کے ستارے سڑک کی اطراف میں بنے راستے پر زمین پر لگائے جاتے ہیں ، ہر ستارے کے ساتھ ہیرو کا نام لکھا ہوتا ہے، لوگ وہاں سے گزرتے ہوئے اپنے ہیروز کے نام پڑھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

4 سے 5 سال پہلے واک آف فیم کے سلسلے میں امریکہ کے ستاروں کے نام سڑک پر لگائے جا رہے تھے، اس موقع پر ایک ہیرو نے اپنا ستارہ زمین پر لگوانے سے انکار کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنا نام زمین پر لکھا ہوا برداشت نہیں کر سکتا۔ اگر انتظامیہ کو کوئی اعتراض ہے تو وہ چاہیں تو اس کا نام ہیروز کی لسٹ میں سے نکال دیں۔

جس شخص نے اعتراض کیا وہ اس زمانے میں امریکہ کا ٹوپ کلاس ہیرو تھا۔ انتظامیہ نے اس سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ بات صرف میرے نام کی نہیں ہے دراصل جس ہستی کے نام پر میں نے اپنا نام رکھا ہے ، مجھے اس کے نام سے ایسا عشق ہے اور میرے دل میں اس کے نام کی ایسی عزت ہے کہ میں برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ یہ نام زمین پر لکھا جائے۔ اگر آپ نے مجھے اس تقریب میں شامل رکھنا ہے تو میرا ستارہ دیوار پر کسی بلند جگہ پر لگایا جائے۔ اور اس کی یہ شرط مان لی گئی۔

Advertisement

اس عظیم ہیرو کا نام باکسر محمد علی تھا۔ نام محمد سے اس کو اس قدر عشق تھا کہ اس نے اپنا نام ہیروز کی لسٹ میں سے نکالنے کا کہہ دیا لیکن اس بات پر قطعی راضی نہ ہوا کہ اتنا پاک نام زمین پر لگایا جائے اور اس پر سے لوگ گزریں۔ یہ اس نام کی بے حرمتی تھی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago