کیلشیم سے بھر پور دودھ کو ہڈیوں کی مظبوطی کے لئے ایک اہم غذا سمجھا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین تو اس بات کو مانتے ہیں کہ دودھ ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے لیکن کچھ دوسرے ماہرین کا خیال ہے کہ دودھ پینا کینسر کا سبب اور جلد موت کی وجہ بن سکتا ہے۔
پیدائش کے بعد چونکہ ہمارا انہضام ِانتظام کمزور ہوتا ہے تو اس لئے ہماری خوراک میں سب سے زیادہ دودھ کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس میں فیٹس، وٹامن، لیکٹوس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں اینٹی بوڈی اور کچھ ایسے پروٹین بھی موجود ہوتے ہیں جو بچوں کی قوتِ مدافعت کو چلانے میں مدد دیتے ہیں اور مختلف انفیکشن سے بچاتے ہیں۔
کئی برس پہلے جب ہمارے آباؤ اجداد نے دودھ اور ڈیری چیزوں کے لئے ڈیری جانور پالنا شروع کر دیے تھے۔ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ جانور گھاس وغیرہ کھا کر گزارہ کر لیتے ہیں اور اس کے بدلے میں انسان ان سے بھرپور غذائیت والی خوراک حاصل کرتا ہے۔