حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بہترین علاج جسے تم کرتے ہو حجامہ لگوانا ہے۔ اس حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق نبی ﷺ جن چیزوں کو اس دنیا سے جانے کے علاوہ کا علاج بتایا اس میں شہد ، حجامہ لگوانا شامل ہیں۔ اس کی اہمیت اس ہی بات سے ثابت ہو جاتی ہے کہ نبی ﷺ نے خود بھی حجامہ لگوایا تھا۔
اور اس کے استعمال کی ترغیب بھی دی۔ اس کو جادو کے شکار افراد کے علاج کے لئے بھی اکثیر بتایا گیا ہے۔ نبی ﷺ کے اوپر جب جادو کیا گیا تو اس کے علاج کے لئے آپ ﷺ نے خود حجامہ استعمال کیا تھا۔
نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ بہترین علاج جو تم کرتے ہو وہ حجامہ لگوانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معراج کی رات فرشتوں نے آپ کو اس طریقہ علاج کو لازم پکڑنے کا حکم دیا تھا ۔ جب آپ ﷺ کا گزر معراج کی رات کسی بھی فرشتوں کے گروہ سے ہوتا وہ آپ ﷺ کو یہی کہتے کہ آپ حجامہ کو لازم کر لیں۔