بظاہر تو پانی ایک عام سی لیکن ورلڈ ہیلڈ اورگنائزیشن کے مطابق اس وقت دنیا میں تقریباً 71 کروڑ افراد صاف پانی کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہر ہفتے 30 ہزار تک لوگ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
اگرچہ ہماری زمین 70 فیصد پانی پر مشتمل ہے لیکن اس اتنے بڑے ذخیرے میں سے صرف 2 فیصد پانی ہی پینے کے قابل ہے۔ صاف پانی کی اس ہی کمی کی وجہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا میں ایسی کمپنیاں بھی موجود ہیں جو کہ صرف پانی بیچ کر سالانہ کروڑوں کما لیتی ہیں۔ اور اپنے پانی کو سب سے صاف ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں میں شامل چند کمپنیاں درج ذیل ہیں:
بوٹل واٹر بیچنے والی کمنیوں میں فِجی واٹر کمپنی جو کہ امریکہ میں کافی عام اور مشہور ہے۔ آدھا لیٹر بوتل پانچ ہزار میں بیچنے والی یہ کمپنی ایک کینیڈین بزنس مین ڈیڈ گلمور کی تخلیق ہے۔ اس کمپنی کے پانی کا ذائقہ اتنا خاص نہیں ہوتا۔
بلنگ ایچ ٹو او: یہ اپنی دلکش بوتلوں کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ اس کی ایک بوتل 5 ہزار فی لیٹر سے شروع ہر کر 12 ہزار تک فروخت کی جاتی ہے۔