5 ایسے جھوٹے لوگ کو آپؐ کے بعد نبی ہونے کا دعوی کرتے تھے

    تاریخ اسلام میں ایسے بہت سے افراد ملیں گے جو نبوت کے جھوٹے دعوے دار تھے، ان میں بعض بہت مشہور ہوئے۔ جبکہ بزریعہ وحی حضورﷺ کو یہ علم تھا کہ بعض جھوٹے نبی پیدا ہوں گے لہٰذا آپﷺ نے پہلے ہی ان لوگوں سے آگاہ کرتے ہوئے فرما دیا تھا کہ” قریب ہے کہ میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے جن میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں، حالانکہ میں خاتم النبین ﷺ ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔”

    تاریخ میں جن لوگوں نے جھوٹے نبی ہونے کا دعویٰ کیا ان میں سب سے پہلے نمبر پر اسود عنسی ہے ، اس نے اپنی چرب زبانی کے زور پر بہت سے ضعیف لوگوں کو اپنا گرویدہ اور پیروکار بنایا اور پھر نبوت کا دعویٰ کر دیا۔ اور کہنے لگ گیا کہ مجھ پر خدا کی طرف سے وحی آتی ہے۔ لہٰذا اس کی پیشن گوئیوں سے متاثر ہو کر لوگوں نے اس کو نبی مان بھی لیا۔ جب کہ اس حرکت پر حضرت فیروز اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کے مکان میں داخل ہوگئے اور اس ملعون کا کام تمام کر دیا۔

    دوسرے نمبر پر مسیلمہ کذاب ، یہ نجد جا کر مرتد ہو گیا تھا اور اس نے وہاں نبوت کا دعویٰ بھی کیا۔ اس لعین نے شراب او رزنا کو حلال کیا، کہا جاتا ہے کہ یہ انتہائی بوڑھا اور مکار انسان تھا۔یہ حضور ﷺ کے وصال کے بعد بھی زندہ رہا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر کے زمانے میں صحابہ کرام کے مشورے سے حضرت خالد بن ولید نے اس کو جہنم رسید کیا۔

    Advertisement

    تیسرے نمبر پر سجاح بنت الحارث ہے۔ یہ ایک عورت تھی جب اس نے بنی تغیل میں اپنی نبوت کا دعویٰ کیا تو چند حوس پرست اس کے ہموا ہو گئے۔ اس نے اس کی جھوٹی نبوت کی مقبولیت سے خائف ہو کر اس سے ملاقات کی اور اس سے شادی کر لی۔ حضرت خالد بن ولید کا لشکر وہاں آ پہنچا اور ان پر غالب آگیا۔

    چوتھے نمبر پر طلیحہ نامی شخص نے آپ ﷺ کی وصال کے بعد نبوت کا دعویٰ کیا تھا اور اس کا تعلق قبیلہ بنی اسد سے تھا۔ اور کہا جاتا ہے کہ اس کو انجام تک بھی حضرت خالد بن ولید نے پہنچایا تھا۔

    پانچویں نمبر پر مرزا غلام محمد قادیانی ہے۔اس نے 1900 میں انگریزوں کی سازش اور منصوبہ بندی سے قادیان پنجاب میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کو انگریزوں کی سر پرستی بھی حاصل تھی۔ اس نے 1882 میں یہ دعویٰ کیا کہ اس کو کثرت سے الہامات ہوتے ہیں اور 1901 میں اس نے نبوت کا دعویٰ بھی کر دیا۔ 29 مئی 1908 کو اچانک قہرِ خدا کا شکار ہوا اور ہیضے سے لاہور میں پاخانے کے اندر اس کی موت واقع ہوئی ۔

    Advertisement

    یہ وہ 5 جھوٹے کذاب تھے جنہوں نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ دعا ہے کہ اللہ ہمیں ختم نبوت کا پرچم بلند رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ ایمان پر زندگی اور ایمان پر اس دنیا سے جانا نصیب کرے۔ آمین۔