پستہ کھانے سے کئی اہم طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
پستہ صحت کے لئے مفید اناصر سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ متعدد بیماریوں سے تحفظ پہنچاتا ہے۔ اس میں وافر مقدار میں کیلشیم، فولاد پایا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی حسن بخشنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
روزانہ مناسب مقدار میں پستے کھانے سے پھیپڑوں کی بیماری اور کینسر ہونے کے خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ جسم میں ٹیشوز میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ ایصابی نظام کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہیموگلوبن کو بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ امراضِ قلب کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود فولاد ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے یہ آکسیجن کو خلیوں تک پہنچاتا ہے۔
پستہ کھانے سے کوئی بھی شخص خود کو کئی بیماریوں سے محفوظ اور خوبصور ت بنا سکتا ہے۔ کیونکہ اگر دل خوبصورت ہوگا کوئی بیماری لاحق نہیں ہوگی اور اس سے چہرے پر بھی رونق آئے گی۔
پستہ کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے اور اس کے کئی فائدے بھی ہیں اس لئے اس کو مناسب مقدار میں کھانا معمول بنا لینا چاہئے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More