اہم خبریں

کسی کی اصلیت کا کس طرح پتا لگ سکتا ہے یہ آسان طریقہ آپکی زندگی آسان کر دیگا۔

محمد تسلیم رضا بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ بادشاہ کا دربار لگا ہوا تھا وہاں ایک شخص آیا اس کو مختلف زبانوں پر مہارت حاصل تھی۔ وہ عربی میں، فارسی میں، ہندی میں کئی زبانوں میں گفتگو کرتا۔ اور جس بھی زبان میں وہ بات کرتا بہت بلاغت سے کیا کرتا۔ جو بھی زبان وہ بولتا ایسا محسوس ہوتا کہ یہ ہی اس کی مادری زبان ہے۔ اس نے کہا کہ بادشاہ سلامت اگر آپ یہ پہچان لیں کہ میری مادری زبان کون سی ہے تو کوئی انعام مت دیجیے گا لیکن اگر نہ پہچان سکیں تو مجھے انعام ضرور دیجیے گا۔

بادشاہ نے وزیر سے پوچھا کہ کیا کرنا چاہئے۔ وزیر نے کہا کہ اس کو ایک رات کے لئے شاہی مہمان بنا لیں۔ صبح ہم آپکو بتا دیں گے کہ اس کی مادری زبان کونسی ہے۔ اس شخص نے سوچا کہ ایک ہی رات میں یہ لوگ میرے گاؤں بھی نہیں پہنچ سکتے کیونکہ وہ بہت دور ہے تو میری مادری زبان کا پتا بھی نہیں لگوا سکیں گے تو اس نے کہا ٹھیک ہے میں یہاں رات رک جاتا ہوں۔

صبح دربار لگا تو بادشاہ نے کہا کہ تمہاری مادری زبان یہ ہے۔ وہ شخص حیران ہ گیا۔ اس نے کہا واقعی یہی زبان ہے۔ لیکن باشاہ سلامت آپکو پتا کیسے چلا کہ میری مادری زبان یہ ہے۔

Advertisement

بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ بتاؤ۔ وزیر نے اس شخص سے پوچھا کہ رات کو کیا ہوا تھا اس نے کہا کچھ نہیں اوپر والی منزل میں مجھے ٹھرایا گیا، وزیر نے کہا پھر کیا ہوا اس نے کہا کہ میں رات کو میں سو رہا تھا کہ کسی نے دروازے پر دستک دی میں نے دروازہ کھولا، باہر کوئی نہیں تھا۔ وزیر نے کہا پھر کیا ہوا۔ کہا کسی نے مجھے پیچھے سے دھکا دے دیا میں گرا اور میں نے گالیاں بکنا شروع کر دیں۔ کہا کہ تم نے جو گالیاں بکی تھیں وہی تمہاری مادری زبان ہے۔ کیونکہ جب انسان گرتا ہے اپنی اصلیت پر آجاتا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago