پاؤں کے ذریعے سے ڈاکٹر کئی بیماریوں کا پتا لگوا لیتے ہیں،درحقیقت پاؤں کی حالت انسانی صحت کے مختلف مسائل کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے۔ پاؤں کی صورتِ حال پر غور کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
خشک جِلد : اگر پاؤں کی ایڑیاں خشک اور کھردری ہیں تو یہ تھائرائڈ گلینڈ کی خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
اگر پاؤں کی جلد خشک ہے اور اس کے ساتھ وزن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، ہاتھ پاؤں سُن ہوجاتے ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔
عام طور پر خواتین اور مردوں کی انگلیوں پر بالوں کا ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر یہ بال جھڑ رہے ہوں یا پھر پاؤں کی انگلیاں مکمل طور پر گنجی ہو چکی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک طریقے سے نہیں ہو رہی۔ اور یہ خرابی دل کے دورے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔