خبردار! اگر آپ کے پاؤں میں یہ علامات موجود ہیں تو آپ بیماریوں کا شکار ہیں۔

    پاؤں کے ذریعے سے ڈاکٹر کئی بیماریوں کا پتا لگوا لیتے ہیں،درحقیقت پاؤں کی حالت انسانی صحت کے مختلف مسائل کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے۔ پاؤں کی صورتِ حال پر غور کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

    خشک جِلد : اگر پاؤں کی ایڑیاں خشک اور کھردری ہیں تو یہ تھائرائڈ گلینڈ کی خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

    اگر پاؤں کی جلد خشک ہے اور اس کے ساتھ وزن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، ہاتھ پاؤں سُن ہوجاتے ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔
    عام طور پر خواتین اور مردوں کی انگلیوں پر بالوں کا ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر یہ بال جھڑ رہے ہوں یا پھر پاؤں کی انگلیاں مکمل طور پر گنجی ہو چکی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک طریقے سے نہیں ہو رہی۔ اور یہ خرابی دل کے دورے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

    Advertisement

    پاؤں کا سُن ہو جانا: اگر پاؤں سُن ہو جاتے ہیں تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پاؤں کی طرف خون کی گردش میں خرابی پیدا ہوچکی ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ آپ ایک ہی حالت میں کافی دیر سے بیٹھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاؤں سُن ہو چکے ہیں۔

    پیر وں کے ناخنوں کے نیچے کالے نشانات: عام طور پر اگر پاؤں کی انگلیوں پر یا اس کے ناخن والے حصے پر کوئی بھاری چیز غلطی سے گر جائے تو اس کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔ یعنی کہ نیلا ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی چوٹ بھی نہیں لگی اور ناخنوں پر کالے رنگ کے نشانات بن جاتے ہیں تو یہ ایک قسم کا کینسر ہو سکتا ہے۔ جس کو کسی بھی صور ت نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

    صبح کے وقت پیروں میں درد: اگر صبح کے وقت پاؤں میں مسلس شدید درد رہتا ہے تو یہ جوڑوں کے درد کی علامت ہے۔

    Advertisement