آملہ وہ پھل ہے جس میں بے تحاشہ بیماریوں کا علاج موجود ہے:
آملہ ہر قسم کی جسمانی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ ایک چمچ آملہ کا رس لے کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کر لیں۔ ایک ہفتے کے اندر اندر کمزوری کا خاتمہ ہو جائے گا۔
آملہ بالوں کی مظبوطی کے لئے بھی بہترین ہے۔ یہ بالوں کو گرنے سے روک کر جلد سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ بالوں کی مضبوطی کے لئے 50 گرام خشک آملہ لے کر اس کو 500 گرام ناریل کے تیل میں اتنا پکائیں کہ آملہ جل جائے۔ یہ تیل ہفتے میں دو سے تین بار بالوں میں استعمال کرنے سے بال گھنے، مظبوط اور چمکدار ہو جائیں گے۔
آملہ شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید پھل ہے۔ ہائی شوگر کے مریضوں کے لئے ایک بہترین نسخہ: خشک آمل، جامن کی گٹھلیاں، خشک کریلے۔ ان تمام چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس لیں۔ پھر آپس میں مکس کریں۔ اس مکسچر کو آدھی چائے کی چمچ کے ساتھ دن میں 2 مرتبہ استعمال کریں۔ ایک ہفتے میں شوگر نارمل ہوجائے گی۔