اہم خبریں

ایسا شخص جس نے 36 سالوں تک ہار نہ مانی اور وہ کر دکھایا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

جو لوگ اپنے کام کے انجام کو مدِ نظر رکھ کر چلتے ہیں وہ ضرور کامیا ب ہوتے ہیں۔ اس ہی اصول پر ہوان ڈافا نامی چینی شخص اپنی زندگی بسر کرتا ہے جس نے 36 سال کی مسلسل محنت سے ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا کہ دنیا بھی حیران رہ گئی۔چائنہ میں ایک گاؤں آباد ہے جس کو کوانگا کے نام سے پڑھا اور لکھا جاتا ہے۔ یہ گاؤں بلند و بالا پہاڑوں کے وسط میں موجود ہے۔

یہ کہانی 60 سال پرانی ہے، جب اس گاؤں کے حالات انتہائی خراب ہوا کرتے تھے یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی تھا۔ کیونکہ یہاں کے مکینوں کو پانی کے وسائل دستیاب نہیں تھے۔پورے گاؤں میں بس ایک ہی کنواں موجود تھا۔ 1959 میں ہوان ڈافا کی عمر 23 سال تھی، جو کہ اپنے گاؤں کے حالات دیکھ کر انتہائی پریشان تھا۔ اس نے ایک پلان سوچا، دراصل گاؤں سے چند کلو میٹر دور ایک دریا بہتا تھا جہاں سے پانی حاصل کر کے گاؤں کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کیا جاسکتا تھا۔ اس دریا اور گاؤں کے درمیان 3 بلند پہاڑ تھے۔ جس وجہ سے یہ کام نا ممکن معلوم ہوتا تھا۔ ہوان نے گاؤں کے لوگوں کو اکٹھا کر کے بتایا کہ ان کے پاس اس دریا سے پانی حاصل کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں بچا۔ اس نے گاؤں والوں سے کہا ہمیں اس کے لئے پہاڑوں کو کھود کر ایک راستہ بنانا ہوگا۔ تاہم گاؤں والوں نے اس کی اس بات پر اس کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا۔

لیکن ہوان کا خیال تھا کہ اگر کسی نے بھی اس کا ساتھ نہ دیا تو وہ اکیلا ہی اس کام کو سر انجام دے گا۔اس کے بعد اس نے چند اوزار لئے اور ایک نقشہ تیار کیا جس سمت میں اس نے پہاڑ کھودنا تھا۔ اس کے بعد اس نے پہاڑ کھودنا شروع کر دیا وہ روزانہ صبح دریا کے قریب پہاڑ پرپہنچ جاتا اور نقشے کے مطابق سارا دن کھودائی کرتا رہتا۔ وہ یونہی 10 سال تک پہاڑ کھودتا رہا اور اب اس کی عمر 33 سال ہو چکی تھی۔ اور اس عرصے میں اس نے ایک پہاڑ کو کھود کر ایک سرنگ تعمیر کر لی تھی۔

Advertisement

پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کی ٹیکنیک حاصل کرنے کے لئے اس نے شہر کا رخ کیا اور وہاں سے واٹرسسٹم انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ، پھر جب وہ واپس آیا تو اس ے چند گاؤں والوں کو اپنے ساتھ ملایا اور پہاڑ کی کھودائی کرنا شروع کر دی۔اس نہر کو کھودنے اور پانی گاؤں تک پہنچانے میں مزید 26 سال کا عرصہ لگا۔

ایک دن ایسا بھی آیا تھا کہ اس کی اپنی بیٹی چل بسی لیکن اس دن بھی یہ پہاڑ کھودنے میں محنت میں لگا رہا۔ اور اس کی یہ محنت 36 سال بعد رنگ بھی لائی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago