عرب خطے کا انتہائی طاقت ور ملک سعودی عرب قطر سے ناراض رہتا ہے جبکہ مصر بھی قطر سے خوش دکھائی نہیں دیتا۔
قطر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک چھوٹا سے جزیرہ ہے لیکن اس کی سب سے بڑی طاقت اس میں موجود گیس کے بہت بڑے ذخائر ہیں۔قطر رقبے کے اعتبار سے اتنا چھوٹا ہے کہ یہ آزاد کشمیر سے بھی رقبے میں کم ہے۔اس میں 25 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔جو کہ دنیا کے امیر ترین شہری ہیں۔ کیونکہ قطر کی فی کس آمدنی 1 لاکھ 38 ہزار ڈالر ہے۔
قطر اتنا امیر ملک ہے کہ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ لندن میں پراپرٹی کے شیئرز ملکہ برطانیہ کے پاس نہیں جتنے قطر کے پاس ہیں۔ دفاعی لحاظ سے دیکھا جائے تو امریکہ اور قطر میں ایک دفاعی معاہدہ موجود ہے جو قطر کو بہت مظبوط بناتا ہے۔ قطر کی اپنی فوج 12 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے جو عرب کے خطے میں سب سے چھوٹی فوج ہے۔