جب حضرت ابراہیمؑ کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا کہ خانہ کعبہ کی تعمیر کریں تو حضرت ابراہیمؑ نےاللہ تعالیٰ کے حکم سے خانہ کعبہ کی تعمیر شروع کی۔ تعمیر کرتے کرتے جب خانہ کعبہ کی دیواریں حضرت ابراہیمؑ کے سر سے اونچی ہوگئیں اور آپؑ کے لئے مسجد میں پتھر لگانا مشکل ہوگیا تو اس وقت حضرت ابراہیمؑ کے لئے ایک معجزے کا نزول ہوا جو کہ ایک پتھر کی شکل میں تھا جس کو مقامِ ابراہیمؑ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک مقدس پتھر ہےجو کعبہ سے چند گز کی دوری پر رکھا گیا ہے۔ یہ وہی پتھر ہے کہ جب حضرت ابراہیمؑ کعبہ کی تعمیر فرما رہے تھے تو آپؑ نے اس پتھر پر کھڑے ہو کر دیواریں تعمیر کیں۔ یہ پتھر موم کی طرح نرم ہوگیا اور آپؑ کے دونوں پیروں کا اس پتھر پر گہرا نشان پڑگیا۔
اس پتھر کا یہ بھی معجزہ ہے کہ جب حضرت ابراہیمؑ اس پر کھڑے ہو جاتے تو یہ پتھر خود بہ خود ہوا میں اُڑنے لگتااور خانہ کعبہ کی دیواروں کی طرف ہو جاتا۔ اس طرح حضرت ابراہیمؑ آسانی کے ساتھ مسجد پر پتھر لگاتے جاتے۔اور خانہ کعبہ کی تعمیر فرماتے جاتے۔آپؑ کے مبارک پیروں کی فضیلت سے اس پتھر پر چار چاند لگ گئے کہ اس پتھر کا اللہ نے قرآن میں بھی 2 مرتبہ ذکر بھی فرمایا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More